پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کی دھجیاں اڑا دیں


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سنٹریل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ دوہرا معیار سامنے آ گیا ہے۔

 

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سنٹریل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ دوہرا معیار سامنے آ گیا ہے۔ قومی کھلاڑی حارث سہیل نے 17 ماہ پہلے انٹرنیشنل میچ کھیلا لیکن بورڈ نے نوجوان کھلاڑی کو سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ دی۔ حارث سہیل کو جہاں کھلائے بغیر سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا، وہیں ان کا بہتر علاج نہیں کرایا جا رہا۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے بیرون ملک علاج پر 70 لاکھ روپے کا خرچ کیا گیا۔
ادھر احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل کی پلاٹینیم کیٹگری میں شامل کرنے والے بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ڈی کیٹگری سے نوازا۔ ایک ہی کھلاڑی کے حوالے سے ایک ہی بورڈ نے الگ سلوک اپنایا۔ ایک ہفتہ پہلے قومی اے ٹیم کے کپتان بننے والے فواد عالم سنٹرل کنٹریکٹ کی لسٹ سے غائب نظر آئے۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top