نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان بدستور چھٹے نمبر پر


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بھارت پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

بللے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ 941 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جوئے روٹ 886 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کین ویلمسن 880 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں بھارتی کھلاڑی پوجارا چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، کونٹٹن ڈی کوک چھٹے، ہاشم آملہ ساتویں، پاکستانی کھلاڑی اظہر علی آٹھویں، ڈیوڈ وارنر نویں اور کے ایل راہول دسویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں بھارتی باؤلر رویندر جدیجہ 898 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سری لنکن گیند باز ہیراتھ 866 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور روی چندرن ایشون 865 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top