آئی سی سی کی آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔

آزادی کپ کی کامیابی کے بعد ملک میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی یقینی ہوگئی ہے اور سری لنکن ٹیم بھی اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں ایک ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے ڈائریکٹر  جائلز کلارک اور  چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی  کرنے پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیریز نے پاکستان کے کرکٹ کے جذبے اور محبت کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹرز کو پاکستان کے ماحول میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا ۔

کلارک اور رچرڈسن نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے دو طرفہ بین الاقوامی کرکٹ کی محفوظ اور مستحکم بحالی کے لیے چھوٹے اقدامات ہیں اور اس بات کا اشارہ کیا کہ اگلے مرحلے میں ایک مکمل ملکی ٹیموں کا دورہ ممکن ہو سکے گا۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top