بھارتی بورڈ میں تعلقات نہ ہونے کے باعث ٹیم کا کوچ نہیں بن سکا، سہواگ

 بھارتی بورڈ میں تعلقات نہ ہونے کے باعث ٹیم کا کوچ نہیں بن سکا، سہواگ
روی شاشتری کی درخواست کے بعد میرے کوچ بننے کے امکانات ختم ہو گئے تھے، سہواگ- فوٹو: فائل

نئی دلی: سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کا کہنا ہے بھارتی کرکٹ بورڈ میں تعلقات نہ ہونے کے باعث میری جگہ روی شاستری کو کوچ بنایا گیا اور اس کے ذمہ دار بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق اوپنر وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ کبھی بھی بھارتی ٹیم  کا کوچ بننے کا نہیں سوچا تھا لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری اور جی ایم سریدر اُن کے پاس آئے اور انہیں بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کی آفر کے بارے میں سوچنے کا کہا جس پر کوچنگ کے عہدے کے لئے درخواست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کا امیدوار بننے کے لئے ویرات کوہلی سے بھی رابطہ کیا تھا جس پر انہوں نے مجھے درخواست دینے کے لیے کہا تو میں نے درخواست جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top