آزادی کپ میں بابر اعظم نے نیا ملکی ریکارڈ قائم کردیا

آزادی کپ میں بابر اعظم نے نیا ملکی ریکارڈ قائم کردیا
احمد شہزاد نے آزادی کپ میں اچھی پرفارمنس دکھائی، انھوں نے 171رنز جوڑکر سیریز کے دوسرے کامیاب ترین بیٹسمین کا اعزاز پایا۔ فوٹو: نیٹ

راچی: 

ورلڈ الیون سے آزادی کپ کے 3 انٹرنیشنل ٹوئنٹی20 میچز میں بابراعظم نے ملکی ریکارڈ بنادیا تاہم وہ کسی بھی باہمی بین الاقوامی ٹوئنٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

بابر اعظم نے تمام تینوں میچز کھیلتے ہوئے 59.66 کی اوسط سے 179رنز جوڑے، اس میں ان کی بہترین انفرادی کاوش 86رنز رہی، اس سے قبل احمد شہزاد نے زمبابوے کیخلاف 2013 میں منعقدہ سیریز میں 168رنز بناکر یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں کیا تھا،اس بار بھی احمد شہزاد نے آزادی کپ میں اچھی پرفارمنس دکھائی، انھوں نے 171رنز جوڑکر سیریز کے دوسرے کامیاب ترین بیٹسمین کا اعزاز پایا، جس میں ان کا بہترین انفرادی اسکور 89رنز اور اوسط 57 رہی جبکہ جنوبی افریقی اسٹار ہاشم آملا 119رنز بناکر تیسرے نمبر پر رہے، ان کی بہترین کاوش 72رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

 

علاوہ ازیں سری لنکن اسٹار تیشارا پریرا 96 رنزبناکرچوتھے اورشعیب ملک 94 رنز جوڑ کر پانچویں کامیاب ترین بیٹسمین بنے، تینوں فارمیٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی 62رنز بناکرنمایاں رہے،فخر زمان نے تینوں میچز میں 56رنز بنانے میں کامیاب رہے، کپتان سرفراز احمد کو بیٹنگ کا زیادہ موقع نہیں مل پایا اور محض 4رنز بناپائے۔

بولنگ میں ورلڈالیون کی شرٹ زیب تن کرنے و الے پریرا سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے، انھوں نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں، پاکستان کی جانب سے سہیل خان اور رومان رئیس3، 3 شکار کرکے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبروں پر رہے، مہمان ٹیم کے سیموئل بدری، پاکستان کے حسن علی اورعماد وسیم نے 2،2 وکٹوں پر اکتفا کیا، پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر، شاداب خان اورانگلش پیسر بین کٹنگ نے بھی 2،2 وکٹیں اپنے نام درج کرائیں۔

 

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top