ورلڈ الیون کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف


آزادی کپ کے سلسلے میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

جمعے کی شام مقامی وقت کے مطابق سات بجے جب کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستانی بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔

پاکستانی اوپنر فخر زمان سیمی کے ہاتھوں27 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔

انھوں نے 25 گیندوں پر ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے تھے جبکہ احمد شہزاد نے بابر اعظم کے ہمراہ پراعتماد انداز میں کریز سھنبالی۔ وہ بھی میچ کے 17ہویں اوور میں 89 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔

شہزاد نے 55 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم ہیں جو 48 رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے پانچ چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔

عماد وسیم کوئی رن نہ بنا پائے ان کی جگہ سرفراز کریز پر آئے۔

شعیب ملک 17 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

تیسرا ٹی 20، سیریز کسی کی بھی ہوسکتی ہے

فاف ڈوپلیسی نے ٹاس کے موقعے پر کہا کہ ’یہ وکٹ اچھی ہے، لیکن ہماری طاقت ہماری بیٹنگ ہے۔ ہماری ٹیم میں سیمی واپس آ رہے ہیں، جو کہ پاور ہٹنگ میں مدد دے سکیں گے۔ اگر ہم ہدف کو قابو میں کرنے میں کامیاب ہو گئے تو ہمارے لڑکے اس کا تعاقب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘


پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ’ہم ایک اچھا سکور پوسٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہماری ٹیم میں حسن علی سہیل خان کی جگہ آ رہے ہیں۔ ہمارا ٹارگٹ 200 نہیں رنز ہو گا۔ ہمارے اوپنر حالات کا جائزہ لیں گے اور اگر ہم 170 کے لگ بھگ سکور کر سکے تو ہم اچھی پوزیشن میں آ جائیں گے۔‘

اکستان نے اس فیصلہ کن میچ میں حسن علی کو دوبارہ شامل کیا ہے جو ان فٹ ہونے کی وجہ سے پچھلے میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جب کہ دوسرے میچ میں ورلڈ الیون نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی پانچوں گیند پر پاکستان کو شکست دی تھی۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top