اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عربی میں اپنا نام لکھنا سیکھ لیا


سابق مس ورلڈ نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک شامی بچے نے عربی میں نام لکھنے میں ان کی مدد کی

دمشق (دنیا نیوز ) اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات کرنے کیلئے اردن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے نہ صرف شامی بچوں کیساتھ وقت گزارا بلکہ اس دوران عربی زبان میں اپنا نام لکھنا بھی سیکھا ۔ پریانکا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک بچے کو اس کا نام انگلش میں لکھنا سکھا رہی ہیں ۔ ویڈیو کے کیپشن میں پریانکا نے لکھا سات سالہ شامی بچہ فادی اپنا نام انگریزی میں لکھتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش تھا کیونکہ وہ صرف عربی لکھنا جانتا تھا لہٰذا اس نے مجھے میرا نام عربی میں لکھنا سکھایا ۔ 

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top