پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے کھیلوں کے بجٹ کی منظوری دیدی

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے کھیلوں کے بجٹ کی منظوری دیدی
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے کھیلوں کے بجٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے رواں مالی سال کے دوران کھیلوں کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا کھیلوں کے ساتھ رویہ انتہائی متعصبانہ ہے، وزیراعظم اور وزارت خارجہ کیساتھ مل کر پالیسی تیار کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے کھیل ریاض پیرزادہ کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کے اگزیکٹور بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رواں مالی سال کے دوران کھیلوں کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پروفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا کھیلوں کے ساتھ رویہ انتہائی متعصبانہ ہے اور بھارت کھیلوں میں پاکستان سے شکست کے بعد روتا ہے ۔ پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر کر کے اچھا نہیں کیا گا۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر پالیسی تیار کریں گے ۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top