شاہ رخ خان کی قیمت صرف 35 روپے


بالی ووڈ میں بنارس کے پان کو بڑی اہمیت حاصل ہے، امیتابھ سے لے کر شاہ رخ خان تک اپنی فلموں میں بنارس کے پانوں کا تذکرہ کرکے خوب شہرت حاصل کرچکے ہیں، شاہ رخ خان اور انوشکا شرما چند روز قبل اپنی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کیلئے بنارس پہنچے تھے جہاں انہوں نے تمبولام نامی پان کی دوکان سے میٹھا پان کھایا تھا، شاہ رخ خان کے میٹھا پان کھانے کی خبر نے سوشل میڈیا پر خوب شہرت حاصل کی اور ساتھ ہی بنارس کے عام پان والے ستیش کمار کی بھی قسمت کھل گئی، شاہ رخ اور انوشکا کے پان کھانے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ ستیش کمار کی دوکان پر آکر پان کھانے لگے ، لوگوں میں شاہ رخ والے پان کی مقبولیت دیکھ کر ستیش نے میٹھے پان کا نام تبدیل ’’شاہ رخ خان پان‘‘ رکھ دیا اور قیمت 35 روپے کردی۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top