کھیلوں کی خبریں

لاہور: پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث معطل کرکٹر خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی عائد کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسی کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کو بھی پانچ سال پابندی کی سزا سنائی ہے۔
کیپ ٹاؤن: ورلڈ الیون میں شامل جنوبی افریقی رن مشین ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے عمدہ اقدام اٹھایا جس کے لئے تمام انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
چنئی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے پرستاروں کو ایک ہاتھ سے پش اپس کا چیلنج دے دیا۔ ویرات کوہلی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک ہاتھ سے پش اپس کررہے ہیں، انھوں نے شائقین سے سوال کیا ہے کہ ان میں سے کتنے اس انداز میں ایکسرسائز کرسکتے ہیں۔
لاہور: قومی فاسٹ بولر محمد عرفان کو معطلی کی سزا ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک سیزن میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ کیس میں محمد عرفان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی تھی جو چند روز قبل ہی ختم ہوئی ہے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور وہ قائد اعظم ٹرافی میں واپڈا کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے انکم ٹیکس وصولی کے ایف بی آر کے نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی سی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھیلوں کے فروغ کا قومی ادارہ ہے اور حکومتی پالیسی کے تحت ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔
میلبورن: ورلڈ الیون سے کامیاب سیریز آسٹریلیا کو متاثر نہ کر پائی، بورڈ نے فی الحال دورئہ پاکستان کو خارج ازامکان قرار دے دیا۔ آزادی کپ سیریز کیلیے پاکستان آنے والی ورلڈ الیون میں آسٹریلوی کرکٹرز جارج بیلی،بین کٹنگ اور ٹم پین شامل تھے،پی سی بی سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کا بھی پلان بنا رہا ہے،توقع کی جا رہی ہے کہ بتدریج اعتماد کی بحالی کے مراحل طے کرنے کے بعد کینگرو ٹیم بھی پاکستان آئے گی،مگر آسٹریلیا نے فی الحال کسی ٹور کو خا
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔ آزادی کپ کی کامیابی کے بعد ملک میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی یقینی ہوگئی ہے اور سری لنکن ٹیم بھی اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں ایک ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔
لاہور: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کے لیے قومی ٹیم کے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز رواں ماہ دبئی میں شروع ہوگی جس میں دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی جن میں سے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل کے پانچویں ایڈیشن کیلیے پلیئرز ڈرافٹ کا اعلان کردیا، میچز 2 نومبر سے 10 دسمبر تک شیڈول ہیں۔ بی پی ایل کے پانچویں ایڈیشن کیلیے پلیئرز ڈرافٹ میں سابق پاکستان کپتان مصباح الحق، کامران اکمل اور اظہر علی کے ساتھ دنیش چندیمل، گیری بیلنس، ٹم بریسنن اور اپل تھارنگا شامل ہیں، 208 غیرملکی پلیئرز میں سے 46 کا تعلق پاکستان سے ہے، غیرملکی پلیئرز کیلیے 6 کیٹیگریز ’ اے ‘ سے ’ ایف ‘ تک ترتیب دی گئی ہیں، گریڈ اے کیٹیگری م
نئی دلی: سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کا کہنا ہے بھارتی کرکٹ بورڈ میں تعلقات نہ ہونے کے باعث میری جگہ روی شاستری کو کوچ بنایا گیا اور اس کے ذمہ دار بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق اوپنر وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ کبھی بھی بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کا نہیں سوچا تھا لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری اور جی ایم سریدر اُن کے پاس آئے اور انہیں بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کی آفر کے بارے
راچی: ورلڈ الیون سے آزادی کپ کے 3 انٹرنیشنل ٹوئنٹی20 میچز میں بابراعظم نے ملکی ریکارڈ بنادیا تاہم وہ کسی بھی باہمی بین الاقوامی ٹوئنٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ بابر اعظم نے تمام تینوں میچز کھیلتے ہوئے 59.66 کی اوسط سے 179رنز جوڑے، اس میں ان کی بہترین انفرادی کاوش 86رنز رہی، اس سے قبل احمد شہزاد نے زمبابوے کیخلاف 2013 میں منعقدہ سیریز میں 168رنز بناکر یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں کیا تھا،اس بار بھی احمد شہزاد نے آزا
آزادی کپ کے سلسلے میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ جمعے کی شام مقامی وقت کے مطابق سات بجے جب کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستانی بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔ پاکستانی اوپنر فخر زمان سیمی کے ہاتھوں27 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔
کابل میں دھماکے کے بعد عبدالرزاق نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ کابل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملے سے افغان شاپگیزاکرکٹ لیگ پر چھائی غیریقینی بڑھنا شروع ہوگئی ہے، جس وقت دھماکا ہوا اسٹیڈیم میں بوسٹ ڈیفینڈرز اور مس ایناک نائٹس کے درمیان مقابلہ ہورہا تھا، اسے بعد میں مکمل بھی کرالیا گیا،اس واقعے میں خودکش حملہ آور کے علاوہ 2 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔
مزید خبریں

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top