ماہرہ خان بیٹے کی ہدایات سن کرپریشان

 ماہرہ خان بیٹے کی ہدایات سن کرپریشان
ماہرہ کے بیٹے نے اپنی آٹھویں سالگرہ پر انہیں چند ہدایات دی ہیں؛فوٹوفائل

کراچی: 

نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بیٹا ازلان اتنا بڑا ہوگیا ہے کہ اب اس نے اپنی ماں کو ہی ہدایات دینی شروع کردی ہیں۔

اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دل پر کون راج کرتا ہے، کون ہے وہ انسان جس کی بات ماہرہ کبھی نہیں ٹال سکتی آخرماہرہ نے بتا ہی دیا۔

گزشتہ روز ماہرہ خان کے بیٹے ازلان کی 8 ویں سالگرہ تھی، یہ خبرماہرہ نے ٹوئٹرپرمداحوں کے ساتھ شیئر کی اورساتھ میں لکھا کہ ازلان نے اپنی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر انہیں چند ہدایات دی ہیں جنہیں سن کر وہ حیرت زدہ رہ گئیں، ازلان کا کہنا ہے کہ اب وہ بڑے ہوگئے ہیں لہٰذا انہیں جان ،بے بی اور ازو کے نام سے نہ بلایا جائے بلکہ انہیں ان کے اصل نام سے بلایا جائے، اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے بیٹے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ازلان ان کی زندگی میں بے حد اہمیت رکھتا ہے اور وہ اپنے بیٹے سے بے انتہا محبت کرتی ہیں۔

Strict instructions from Azlan - no calling me Jaan, baby or azzu! 8yrs old today and too cool for his mama. My one and only... ❤️

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top