فلم '' فرسٹ دے کلڈ مائی فادر '' کا ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پریمیئر


اداکارہ وہ ہدایت کارہ انجلینا جولی نے اپنے بچوں کے ساتھ فلم کےپریمیئر میں شرکت کر کے تقریب کی رونق بڑھا دی
ٹورنٹو (دنیا نیوز ) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور ہدایتکارہ انجلینا جولی کی فلم    فرسٹ دے کلڈ مائی فادر   کا ٹورنٹو فلم فیسٹول میں پریمیئر ، اپنے بچوں سمیت شرکت نے تقریب کی رونق بڑھا دی ۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سالانہ فلم فیسٹول شروع ہو گیا ۔
فیسٹول میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور ہدایتکارہ انجلینا جولی کی فلم    فرسٹ دے کلڈ مائی فادر   کا پریمیئر ہوا جس میں وہ اپنے بچوں سمیت شریک ہوئیں ۔ ریڈ کارپٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انجلینا نے کہا ان کا بیٹا میڈوکس کمبوڈیا میں پیدا ہوا تھا اس لئے کمبوڈیا کی تاریخ کے بارے میں جاننا چاہتی ہیں ۔ فلم فرسٹ دے کلڈ مائی فادر کمبوڈیا میں انیس سو ستر کی دہائی میں قتل عام کے تناظر میں بنی ہے ۔

 

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top