وینا فلم کی پروموشن کے لئے کپڑے اتارنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کریں گی


ممبئی: وینا ملک جو نہ کریں وہ تھوڑا ہے اوراب وہ اپنی فلم کی پروموشن کے لئے کپڑے اتارنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کریں گی۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستانی اداکارہ وینا ملک اپنی فلم ’’دی سٹی دیٹ نیور سلیپس‘‘ کی پروموشن اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے ایک منٹ میں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ پورے 10 بار کپڑے اتاریں گی اور پہنیں گی، ویسے وینا جتنے کم کپڑے پہنتی ہیں تو اس سے یہ امید کی جاسکتی ہے انہیں یہ ریکارڈ قائم کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا بلکہ ہوسکتا ہے کہ وہ یہ ریکارڈ ایک منٹ سے پہلے ہی توڑ دیں۔
اس سے قبل بھی وہ اپنی فلم کی پروموشن کے لئے عمران ہاشمی کا ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ بوسے لینے کا ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرچکی ہیں لیکن اس بار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے اور ساتھ ہی ساتھ فلم کی پروموشن کے لئے وینا ملک حاضرین کے سامنے 10 بار اپنے کپڑے اتاریں گی اور پہنیں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وینا اس کے بعد کون سا اخلاق کی حدوں سے گرا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے اور کتنی بار پاکستانیوں کا سرشرم سے جھکائیں گی۔

 

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top