معروف سافٹ وئیر ’’ان پیج‘‘ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا ہتھیار نکلا۔۔پاکستان کی جاسوسی کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اردو سافٹ ویئر ان پیج کے ذریعے بھارتی ایجنسیاں پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں جبکہ اسے جاسوسی کیلئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے سائبر ونگ نے وزارت کے تمام شعبوں کو بذریعہ خط مطلع کر دیا۔کراچی کے ایک ماہنامہ ’’کمپیوٹنگ ‘‘کی رپورٹ کے مطابق یہ خط وزارت کے سائبر ونگ میںتعینات نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد بلال ظفر کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔ان پیج صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اردو، سندھی، پشتو اور دیگر نستعلیق طرز تحریر استعمال کرنے والی زبان بولنے اور لکھنے

والے استعمال کرتے ہیں۔صرف پاکستان میں ہی ایک کروڑ سے زیادہ لوگ اس سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہیں جبکہ بھارت ، برطانیہ اور امریکہ میں بھی یہ سافٹ ویئر استعمال کرنے والے لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ اگر صرف پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں ان پیج تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے۔ان پیج تیار کرنے والی کمپنی Concept Software کا تعلق بھارت کی ریاست ہریانہ سے ہے

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top