بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔۔۔! نواز شریف نے چوہدری نثار کو ’’ہاں‘‘ کر دی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔۔۔! نواز شریف نے چوہدری نثار کو ’’ہاں‘‘ کر دی، تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے جمعرات کو اپنی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ آپ کے اردگرد کچھ ایسے لوگ ہیں جو خلاف فیصلہ آنے پر آپ کو سر قلم کرنے کا مشورہ دیں گے مگر آپ عدالت کے فیصلےکو مان لیجئے گا اور یقین ہے آپ انتشار کا باعث نہیں بنیں گے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پاناما کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا اور
 

نواز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا عہدے چھوڑنے کا حکم دیا، میاں محمد نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے سرتسلیم خم کیا اور وزارتِ عظمیٰ کے قلمدان کو خیرباد کہہ دیا۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top