ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تحریک انصاف کے اہم رہنما کو نااہل قرار دے دیا گیا، افسوسناک انکشافات


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نااہل قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور ممبر ضلع کونسل کو نااہل قرار دے دیا ہے، تحریک انصاف کے ان دونوں ارکان کا نام ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پرفورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصیملک شاہ محمد خان اور ممبرضلع کونسل گل بازخان کے خلاف نعیم خان نے درخواست دائرکر رکھی تھی جس میں
 

کہا گیا تھا کہ یہ دونوں ارکان ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور دونوں کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔ نعیم خان کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد خان اورممبر ضلع کونسل بنوں گل بازخان کو نااہل قرار دے دیا۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top