الیکشن کمیشن ہمارے ساتھ غیرجانبدارنہیں ،عمران خان


اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے چوہدری نثار سے رابطے میں نہیں ہوں ،ان سے سخت ناراض ہوں ،انہوں نے ہم پر شیلنگ کروائی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا الیکشن کمیشن ہمارے ساتھ غیر جانبدار نہیں، باہر کمائی کر کے پاکستان پیسالانیوالا کیسے نا اہل ہو سکتاہے۔مریم نواز کے حوالے سے چوہدری نثا ر نے ٹھیک بات کی ہے

 

، مریم نواز کازندگی میں کوئی کارنا مہ نہیں۔ضیااللہ آفریدی جب پارٹی میں تھے تو الزام نہیں لگایا ،میں نے ان سے کہا کرپشن سے متعلق ایک پیپردیدیں اس پرایکشن لوں گالیکن کسی کو زبانی الزام پر پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔میں نے ضیااللہ آفریدی کو ایک بار کر کہا کہ تم پر کول مائینزکے حوالے سے کرپشن کے الزام آرہے ہیں،انہوں نے اس سے انکا ر کیا اور بعد میں پارٹی چھوڑ دی۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا این اے120کے ا نتخابات میں یاسمین راشد نے بھرپور الیکشن مہم چلائی اور بہترین مقابلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر سکتی تھی مگر ہم نے

اپنی الیکشن مہم تاخیر سے شروع کی۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بینک کم ہوا ہے، ہمیں الیکشن مہم کیلئے ایک ہفتہ مزید مل جا تا تو انتخابی نتائج اس سے مختلف ہوتا، وزیر اعظم کے حلقے میں لوگوں کو نواز ا گیا اور تحریک انصاف تین یونین کونسلز کے نتائج کو دیکھ رہی ہے با قی حلقے میں الیکشن بالکل ٹھیک ہوا ہے۔ 8 ستمبر کے جلسے کا کسی کو پتا ہی نہیں تھا، بڑے شہروں میں جلسہ کرنے کیلئے پبلی سٹی کرنا پڑتی ہے۔ سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت کم ہوئی ہے جبکہ تحریک انصاف کو عوام میں

بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ این اے 120 میں اصل فتح سپریم کورٹ کی ہوئی ہے ، مسلم لیگ ن سے لوگ ڈرتے ہیں، ان کا بہت زیادہ خوف ہے، این اے 120 میں کلثوم نواز کو وو ٹ دینے والے اب یاد رکھیں جب ان کے گھر میں کوئی چوری ہو تو چور کو پولیس سے پکڑوانے کی بجائے نعرہ ماریں چور زندہ باد۔این اے 120میں سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود مسلم لیگ ن کو شکست ہوئی ہے جس کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top