عالمی تھنک ٹینک پاک فوج کی دفاعی سفارت کاری کے معترف


 جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد زبانی کلامی باتوں کے بجائے عملی اقدامات کے ذریعے پاک فوج کی دفاعی سفارت کاری کو نئی راہوں پر گامزن کر دیا ہے ، اس بات کا اعتراف عالمی شہرت یافتہ برطانوی عسکری تھنک ٹینک رائل یونائٹیڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ (آر یو ایس آئی ) نے کیا ہے ، جس کا کہنا ہے کہ خلیج اور افغانستان میں استحکام کے لیے پاک فوج کی دفاعی سفارت کاری تمام غلط فہمیوں کا ازالہ کر رہی ہے ،

آرمی چیف سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں وہ تہران کا دورہ کریں گے ۔ آر یو ایس آئی نے اپنے تجزیے میں کہا کہ جنرل باجوہ نے نہ صرف خلیجی ممالک اور ایران سے اپنے تعلقات مستحکم کئے ہیں بلکہ افغانستان کے اندرونی حالات کو بھی امریکیوں کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے ۔ آرمی چیف نے امریکہ پر واضح کیا ہے کہ چاہے امریکہ اور افغانستان اس کو پسند کریں یا نہ کریں حقیقت یہ ہے کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں ایک قانونی کردار ہے ۔ آر یو ایس آئی کے مطابق خلیجی ممالک اور ایران کے ساتھ متوازی تعلقات پاک فوج کی کامیاب پالیسی کا مظہر ہے ۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top