شہباز شریف کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا ’دہشت گرد‘ گرفتار


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے مبینہ دہشت گرد لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ مبینہ دہشت گرد ماڈل ٹاؤن بلاک ایچ کے ایک گھر میں ڈرائیور کی نوکری کررہا تھا جسے حساس اداروں نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گرد کے قبضے سے ایک خود کش جیکٹ بھی برآمد کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد ارفع کریم ٹاور میں پی آئی ٹی بی آفس کے افسر کا ڈرائیور تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں تاہم ان کی تفصیلات نہیں مل سکیں۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق رانا ثناءاللہ سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک مشکوک شخص کو پکڑا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 21 اگست کو ایک میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ لاہور کے ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے خودکش حملے کا ہدف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تھے لیکن آخری لمحے دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 26 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top