فنڈنگ تفصیلات جمع کروا دیں ، رسید بھی دیں، وکیل تحریک انصاف آڑھتی سمجھ رکھا ہے کیا؟چیف الیکشن کمشنر کی آواز غصے سے کانپ اٹھی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے 7 برسوں کے دوران ملنے والی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نے پارٹی کو ملنےوالے چندے کی تفصیلات جو کہ 5جلدوں پر مشتمل تھیں الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں، اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نے جب پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کی رسید مانگی تو چیف الیکشن کمشنر غصے میں آگئے اور جواب دیا کہ کیا ہم یہاں کوئی آڑھتی بیٹھے ہوئے ہیں، یہ ریکارڈ جمع کرانا ہماری
 

ذمہ داری تھی یا آپ کی، آپ ہمیں ریکارڈ جمع کرانے کے پابند ہیں، اس کی کوئی رسید نہیں ملے گی، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر سے معذرت کرلی۔سماعت کے دوران پارٹی رہنما نعیم الحق اور تحریک انصاف کے سیکرٹری فنانس اظہرطارق بھی موجود تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن سے اکاؤنٹس کی تفصیلات مخالف فریق کو نہ دینے کی درخواست کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی رولنگ ہے کہ ویب سائیٹ پر اثاثوں کی تفصیلات شائع ہونی چاہئے، ہم سے تو گزشتہ دنوں میں بہت سے لوگوں نے اثاثوں کی نقول حاصل کی ہیں۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top