کرپٹ ملکوں میں کبھی خوشحالی نہیں آتی، عمران خان


خوشاب: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھاتی ہے۔

خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 21 سال پہلے یہاں آکر سیاسی تقریر کی کہا، جب کہا کہ کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے تو لوگوں کو اس کی سمجھ نہیں آئی لیکن اب اللہ کا شکر ہے کہ قوم کو سمجھ آگئی ہے میں اکیس سال سے کیا کہہ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن دیمک کی طرح ملک کو کھاتی ہے، امیر ترین ملک جو کرپٹ ہوتا ہے وہاں خوشحالی نہیں آتی غربت ہوتی ہے، جب تک کرپشن کی کینسر ختم نہ کی تو نوجوان بے روزگار پھرے گا، غریب غریب تر ہوجائیگا، پینے کا پانی تک نہیں ملے گا۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top