آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کیا کہاتھا اور اس کے جواب میں خواجہ آصف کیا کرتے رہے؟افسوسناک انکشافات


اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ عجیب صورتحال ہے کہ ملک کے آرمی چیف یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے بہت قربانیاں دیں۔ دنیا کو اسکا اعتراف کرنا چاہیے اور اب دنیا کو ڈو مور کرنا چاہیے جبکہ ملک کے وزیرِ خارجہ اور وزیرِ داخلہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو ڈو مور کرنا چاہیے ٗدونوں حضرات ساڑھے چار سال سے وزیرِ ہیں۔کیا انہوں نے کبھی کابینہ یا قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں یہ بات کہی؟
 

یاوزیر موصوف کو علم ہے کہ ان کے بیان کی ہندوستان میں کتنی پذیرائی اور تشہیر ہوئی اور اسے ہندوستان کے اس بے بنیاد موقف کی تصدیق کے طور پر پیش کیا گیا کہ سارا مسئلہ پاکستان میں ہے۔قومی سلامتی کے حوالے سے بڑی کامیابیوں کے باوجود یقیناًاب بھی کچھ کمزوریاں اور کوتاہیاں ہیں ٗ انکو مشاورت، محنت اور اتفاق سے حل کرنا چاہیے ٗبیانات کے ذریعے دنیا کے سامنے تماشہ نہیں لگانا چاہیے جس سے ہمارے دشمن فائدہ اٹھا سکیں۔ قومی سلامتی کے ایشوز حساس مسئلے ہیں ان پر لب کشائی سے پہلے ملکی مفاد کو ملحوظِ خاطر رکھنا ضروری ہے۔ترجمان نے کہاکہ بدقسمتی سے یہ بات بھی حقیقت ہے کہ ایسے بیانات کا بنیادی مقصد پاکستان کے حساس اداروں پر بالواسطہ اور پاکستان فوج کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو انسان میں یہ اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ وہ پہیلیوں کی بجائے صاف صاف بات کرے۔ اب دنیا کو ڈو مور کرنا چاہیے جبکہ ملک کے وزیرِ خارجہ اور وزیرِ داخلہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو ڈو مور کرنا چاہیے ٗدونوں حضرات ساڑھے چار سال سے وزیرِ ہیں۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top