عمران خان کو گرفتار کرکے 25ستمبر کو پیش کیا جائے، الیکشن کمیشن کا حکم


اسلام آباد: 

الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو احکامات جاری کئے ہیں کہ 25 ستمبر کو پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرکے کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں اور اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری بھی ارسال کردیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ چئیرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے 25 سمتبر کو کمیشن کے سامنے پیش کریں تاہم اگرعمران خان ضمانت کروالیں تو ان کو گرفتار نہ کیا جائے۔

 

الیکشن کمیشن نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی مراسلہ بھیج دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف 25 ستمبر کو کیس مقرر کررکھا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کا کیس کسی اور تاریخ کو مقرر کیا جائے۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top