لاہور حملے میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کر تا ہوں ،مردم شماری ایک قومی ذمہ داری ہے جسے ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا :آرمی چیف

لاہور - چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لاہور حملے میں شہید فوجی اہلکار اور سویلین مردم شماری اہلکارمردم شماری کی ڈیوٹی پر تھے ،ملک میں مردم شماری کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور میں مردم شماری کی ٹیم پر دہشت گردی کے حملے پر رد عمل دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مردم شماری قومی فریضہ ہے جسے ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار وں اور مردم شماری کے اہلکاروں کی شہادت بلا شبہ عظیم قربانی ہے ،شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی حمایت سے ملک بھر سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔

Advertisement

loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top