وزیراعظم،وزیرداخلہ کی بیدیاں روڈ دھماکے کی شدید مذمت


 

اسلام آباد- وزیراعظم اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثر خاندانوں سے اظہار ہمدری اور شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی۔

 

وزیراعظم نے قومی خدمت پر مامور پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان قومی مردم شماری کیلئے فرائض انجام دے رہے تھے۔وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں مکمل معاونت فراہم کی جائے۔یاد رہے کہ بیدیاں روڈمانانوالہ چوک پر مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top