پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نااہل قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی
کراچی(این این آئی)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی اورمعروف عالم دین مفتی منیب الرحمن نے کہاہے کہ ہمارے معاشرے میں مطلقہ یا خلع یافتہ عورت کو معیوب و منحوس سمجھا جاتا ہے ۔
کراچی: مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی ان کا شہر ہے، وہ اسے ’اون‘ کرتے ہیں اور اس کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ منگل کی شب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی ایک منفرد محفل جہاں شہر کی تمام جماعتیں، صنعت کار، ماہر تعلیم اور دیگر افراد موجود تھے، سے گفتگو میں آفریدی نے کہا کہ اگر وہ اپنی فیملی کے ساتھ لندن، اسلام آباد یا لاہور چلے بھی جاتے ہیں تب بھی کراچی ہی کو یاد کرتے ہیں۔
اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیب ریفرنس پر ضمانت قبل از گرفتاری لینے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں اور انہیں اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔ الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی توہین عدالت کیس میں عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور انہیں 25 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جن 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ان میں شبیر احمد، عمرا خان، طاہر علی اور آفتاب الدین شامل ہیں۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے چوہدری نثار سے رابطے میں نہیں ہوں ،ان سے سخت ناراض ہوں ،انہوں نے ہم پر شیلنگ کروائی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا الیکشن کمیشن ہمارے ساتھ غیر جانبدار نہیں، باہر کمائی کر کے پاکستان پیسالانیوالا کیسے نا اہل ہو سکتاہے۔مریم نواز کے حوالے سے چوہدری نثا ر نے ٹھیک بات کی ہے
اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ منگل کو شاہد اورکزئی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاقی ڈھانچے کا تحفظ کریں
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گھر کی صفائی ضرور کریں انہیں کس نے روکا ہے لیکن اس بیانیے سے پاکستان کا دنیا میں تماشا نہ بنائیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے گزشتہ روز گھر کی صفائی سے متعلق دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ گھر کی صفائی پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن ایسے بیانات سے دشمن کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے۔
اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بعد اب میں بھی کہتا ہوں ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا کیونکہ ہم اپنا گھر سیدھا کریں گے تو سرمایہ کاری کے لیے دنیا سے کہہ سکیں گے۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے پارٹی کے باغی ارکان کا نیا گروپ بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب جیتوں یا ہاروں لیکن الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گی۔ یاسمین راشد نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا اور حلقے میں ایک ارب روپے کے ترقیاتی کام کروائے گئے جو کہ انتخابات سے قبل دھاندلی تھی۔
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 155 فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک اعلامیے کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری 37 فیصد بڑھ کر 301 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اعلامیے کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 179 ملین ڈالر سے بڑھ کر 457 ملین ڈالر ہوگئی۔
مزید خبریں

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top