اولیو فرائیڈ رائس روسٹڈ شملہ مرچ


اجزا

 

(سیلا رائس تین سو گرام (ابلے ہوئے

(لہسن ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹا ہوا

(پیاز ایک عدد (باریک کٹا ہوا

ٹماٹر دو عدد

(کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی

پاپریکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

زیتون ایک کپ

(گاجر ایک عدد (اسکوائر میں کٹی ہوئی

شملہ مرچ دو عدد

لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

زیتون تیل ایک سے دو چائے کے چمچ

نمک حسب ضرورت

ترکیب

 

شملہ مرچ کو زیتون کے تیل کے ساتھ گریس کرکے اوون یا چولہے پر روسٹ کرلیں۔

پھر اسے رنگز میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

پھر ایک کوکنگ پین میں زیتون کا تیل شامل کرکے اس میں لہسن اور پیاز کو ساتے کرلیں۔

اب اس میں ٹماٹر شامل کرکے فرائی کرلیں اور پھر گاجر، زیتون، کالی مرچ، پاپریکا پاؤڈر اور نمک شامل کرکے اسٹر فرائی کرلیں۔

پھر اس میں ابلے ہوئے چاول شامل کرکے اس میں پکنے دیں یہاں تک کہ ساری چیزیں مکس ہوجائیں۔

آخر میں لیموں کا رس اور روسٹڈ شملہ مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

پھر پلیٹر میں نکال کر سرو کریں۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top