حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فطانت اور دور اندیشی

حضرت علی رضی اللہ  عنہ  کی فطانت اور دور اندیشی
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فطانت اور دور اندیشی

اچانک ایک شہسوار دوڑتا ہوا آیا اور بلند آواز سے عرض کرنے لگا : یا رسول اللہ  ! ﷺ قریش مکہ نے بد عہدی کردی ، نبی کریم ﷺ نے فتح   مکہ کے لئے تیاری  شروع فرما  دی ۔ دوسری جانب حضرت حاطب ابن ابی بلتعہ  رضی اللہ عنہ نے قریش کے نام ایک خط لکھا جس میں انہوں نے حضور نبی کریم ﷺ کی مکہ روانگی اور مکہ پر فوج کشی کی تیاریوں کے متعلق خبر  کا ذکر کیا۔ حاطب رضی اللہ عنہ نے وہ خط ایک عورت کو دیا، اور اس کو کچھ مال دیا کہ وہ یہ خط قریش مکہ تک پہنچا دے ، چنانچہ اس عورت نے وہ خط اپنے سر کے بالوں  میں چھپا کر اوپر سے جوڑا کر لیا اور فوری طور پر مکہ کے لئے روانہ ہوئی۔ حاطب رضی  اللہ عنہ کے اس عمل کی خبر وحی آسمانی کے  ذریعہ پہنچ گئی تو حضور اقدس ﷺ نے حضرت علی  بن ابی طالب رضی اللہ عنہ  اور حضرت مقدا د رضی اللہ عنہ یا حضرت ربیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو گرفتاری کیلئے بھیجا  اور فرمایا :  اس عورت کو گرفتار  کرو  حاطب رضی اللہ عنہ نے اس عورت  کے ہاتھ قریش مکہ کو خط لکھا ہے جس میں اس نے ہماری تیاری وغیرہ کے متعلق ان کو ہوشیار کیا ہے۔

وہ دونوں حضرات دوڑتے ہوئے گئے اور اس عورت کو اسی جگہ پالیا، اس عورت سے  کہا : کیا تیرے پاس کوئی خط ہے؟  اس نے گھبراتے ہوئے  کہا : نہیں ، میرے پاس تو کوئی خط نہیں ہے ۔ ان دونوں نے اس عورت کے سامان اور کجاوہ کی تلاشی لی مگر کچھ نہ ملا جب وہ  نا امید ہو کر واپس جانے لگے تو حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ نے اس عورت کو پر عزم اور ایمان بھرے قلب سے  کہا : خدا کی قسم ! رسول اللہ ﷺ پر آنے والی وحی جھوٹی نہیں ہو سکتی، اور رسول کریم ﷺ نے بھی ہم سے جھوٹ نہیں بولا ، بخدا! تم وہ خط نکالو ورنہ ہم تمہیں   برہنہ کردیں گے۔ جب اس عورت نے معاملہ کی سنگینی اور ان کے چہرہ پر آثار سنجیدگی دیکھی تو کہنے لگی : ذرا چہرہ  پھیرو۔    آپ ؓ  نے اس سے منہ پھیر ا تو اس نے اپنے سر کے بالوں سے وہ خط نکالا حضرت علی رضی اللہ عنہ کا چہرہ دمک اُٹھا، وہ خط پکڑا اور اسے لے کر رسول اللہ ﷺ کی جانب روانہ ہو گئے۔

Advertisement



loading...
loading...

Advertisement

Advertisement

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top