طلاق کا کیک کاٹنے پر فتوے!


خوشی تو ہر کوئی سیلیبریٹ کرتا ہے لیکن آج کل ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو غم کا بھی جشن مناتے ہیں ۔

جویریہ جو کہ نفسیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہے نے اپنی دوست ماہم کی طلاق پر ماہم کو کیک پیش کر کے حیران کر دیا ۔ ماہم ایکٹیلی کام انجینئر ہے جسے نا معلوم وجوہات کی بنا پر طلاق ہوئی ہے۔تا ہم ماہم کی دوست نے اس غم کو خوشی میں بدلنے کا ارادہ کیا اور اس وقت کیفے میں موجود لوگوں اور ماہم کو حیران کر دیا جب کیک کے اوپر لکھا تھا Happy Divorce۔ ماہم کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کی قطعی خبر نہیں تھی اور جویریہ نے یہ سب میری چہرے پہ خوشی لانے کے لیے کیا۔ واضح رہے کہ جہاں لوگوں نے اس اقدام کو سراہا ہے اور ثابت قدم رہنے کی تلقین کی ہے وہیں ناقدین نے خوب ملامت بھی کی ہے اور بات فتووں تک جا پہنچی ہے۔جویریہ کا کہنا ہے کہ "میں تمام پاکستانی لڑکیوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اگر اآپ کو کسی وجہ سے طلاق ہوئی ہے یا اآپ کی منگنی ٹوٹ گئی ہے تو آ پکو ہر گز شرمندہ ہونے یا منہ چھپانے کی ضرورت نہیں ہے اپنے وقار کو ہمیشہ بلند رکھیں اور معاشرے کا سامنا کر کے جینا سیکھیں"۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top