بھارت نے روہنگیا پناہ گزینوں کو پاکستانی ایجنسی اور داعش کا ایجنٹ قرار دے دیا

بھارت نے روہنگیا پناہ گزینوں کو پاکستانی ایجنسی اور داعش کا ایجنٹ قرار دے دیا
دہلی سمیت مختلف شہروں میں عسکریت پسند روہنگیا مہاجرین سرگرم ہیں، بھارت کا دعویٰ۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: 

بھارت نے اپنے ہاں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کو بے دخل کرنے کے لیے انہیں پاکستانی ایجنسی اور شدت پسند تنظیم داعش کا ایجنٹ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سرکار نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں روہنگیا مسلمانوں کو ملک کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ روہنگیا مسلمانوں کی بھارت سے بے دخلی کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں دو روہنگیا تارک وطن کی دائر کردہ درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں نے بھارت سے اپنی دخلی کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

بھارت کی مرکزی حکومت نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں کہا کہ بعض روہنگیا مسلمانوں کے پاکستانی خفیہ ایجنسی اور شدت پسند تنظیم داعش کے ساتھ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے وہ بھارت کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں عسکریت پسند روہنگیا سرگرم ہیں، لہذا عدالت انہیں ملک بدر کرنے سے حکومت کو نہ روکے، کیونکہ ان کے یہاں ٹہرنے سے بھارتی شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں تقریبا 40 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، جب کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے روہنگیا مسلمانوں کی بے دخلی پر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top