پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعے پر مذاکرات ناکام


واشنگٹن: پاکستان اور بھارت کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے آبی مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازع پر  مذاکرات واشنگٹن میں واقع ورلڈ بینک کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئے جس میں کشن گنگا ڈیم اور رتلے ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ سے متعلق تکنیکی معاملات اور سندھ طاس معاہدہ زیر غور آیا۔

 

پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری آبی وسائل عارف احمد خان، سیکریٹری پانی و بجلی یوسف نسیم کوکھر، انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ اور جوائنٹ سیکریٹری پانی سید مہر علی شاہ پر مشتمل تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آبی تنازع پر مذاکرات میں بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا اور تنازع حل کرنے کے لیے پیش ایک آپشن پر بھی اتفاق نہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت نے کشن گنگا اور رتلے ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ کی تعمیر پر پاکستان کے تحفظات دورنہ کیے، پاک بھارت آبی سیکریٹری خارجہ مسئلہ حل کرنے کے لیے فورم کے چناؤ پر بھی اتفاق نہ ہوسکا جب کہ پاکستان نے معاہدے کے تحت عالمی بینک سے ثالثی عدالت کے لیے پینل کے قیام کا مطالبہ کیا۔

 

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top