افغان نائب صدر پر سابق گورنر نے جنسی تشدد کا الزام لگا دیا ،صدارتی محل کا تحقیقات کا حکم

افغان نائب صدر پر سابق گورنر نے جنسی تشدد کا الزام لگا دیا ،صدارتی محل کا تحقیقات کا حکم
افغان نائب صدر پر سابق گورنر نے جنسی تشدد کا الزام لگا دیا ،صدارتی محل کا تحقیقات کا حکم

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے شمالی صوبے کے جوزجان کے سابق گورنر احمد اشچی نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں نائب صدر عبد الرشید دوستم کے حکم پر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا ہے ۔صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الزامات پر تحقیقات کرائی جائیں گی۔

 

میڈ یا رپورٹس کے مطابق احمد اشچی نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ مہینے میں پانچ دن انہیں سابق جنگجو سردار کی رہائش گاہ پر زبردستی رکھا گیا جہاں انہیں نائب صدر اور 10افراد نے جنسی تشدد کا نشانہ بنا یا ۔دوسری جانب عبد الرشید دوستم نے الزام مسترد کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ احمد اشچی جو انہوں نے حراست میں نہیں لیا بلکہ افغان خفیہ اداروں نے حراست میں لیا تھا ۔عبد الرشید دوستم کے ترجمان نے بتا یا کہ احمد اشچی کو افغان سیکیورٹی فورس نے حراست میں لیا تھا کیونکہ ان پر اپوزیشن کو فنڈنگ کرنے اور سیکیورٹی مسائل میں ان کے شامل ہونے کا الزام تھا ۔انہوں نے کہا کہ نائب صدر کے خلاف نا معلوم لوگ تباہ کن تحریک چلا رہے تھے ۔ادھر افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الزامات کی تفصیلی تحقیقات کرائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل یونٹی گور ئمنٹ (این یو جی) صوبہ جوزجان کے سابق گورنر احمد اشچی کے الزامات کی تحقیقات کریں گے جس میں انہوں نے نائب صدر پر ہراساں کرنے کاالزام لگا یا ہے ۔

 

واضح رہے کے افغان ناب صدر عبد الرشید دوستم ازبک نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ سابق جنگجو سردار بھی تھے۔ان پر افغانستان میں سول وار کے دوران بد ترین فساد پھیلانے کا بھی الزام ہے ۔انہوں نے افغان آرمی میں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دئیے ہیں ۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top