بین الاقوامی

نئی دہلی: بھارت نے اپنے ہاں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کو بے دخل کرنے کے لیے انہیں پاکستانی ایجنسی اور شدت پسند تنظیم داعش کا ایجنٹ قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سرکار نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں روہنگیا مسلمانوں کو ملک کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ روہنگیا مسلمانوں کی بھارت سے بے دخلی کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں دو روہنگیا تارک وطن کی دائر کردہ درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں نے بھارت سے اپنی دخلی کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔
واشنگٹن: پاکستان اور بھارت کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے آبی مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازع پر مذاکرات واشنگٹن میں واقع ورلڈ بینک کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئے جس میں کشن گنگا ڈیم اور رتلے ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ سے متعلق تکنیکی معاملات اور سندھ طاس معاہدہ زیر غور آیا۔
کابل: کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے غوز گھڑی میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا اور ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے۔
ندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہےکہ عمران فاروق قتل کیس کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر رہیں گے۔ عمران فاروق کو 7 سال قبل 16 ستمبر کو لندن میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا جس کے بعد سے اب تک برطانوی تحقیقاتی ادارے کیس کی تحقیقات کررہے ہیں۔
نیویارک(این این آئی)جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس منگل کو شروع ہوگا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے پہلے دن تقریر کریں گے۔ اس
نئی دلی: گزشہ ماہ دو خواتین پیروکاروں کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 20 سال کی سزا پانے والے متنازع بھارتی گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی کوشش میں 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
یمن میں حوثی باغیوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات پر میزائل داغیں گے اور بحرہ احمر میں سعودی ٹینکرز کو نشانہ بنائیں گے۔ حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے باغیوں کے کنٹرول میں ٹی وی چینل المسیرہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'متحدہ عرب امارات اب حوثی میّائلوں کی رینج میں ہے'۔
لندن کے علاقے فلہم میں زیرِ زمین ٹرین میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ماہرین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اگر یہ دیسی ساختہ بم صحیح طریقے سے پھٹتا تو بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ جمعے کی صبح جنوب مغربی لندن میں پارسنز گرین کے سٹیشن پر موجود ڈسٹرکٹ لائن کی ایک ٹرین پر ہوا۔
انڈین وزیر اعظم نریندر مودی اس بار جاپان کے وزیر اعظم آبے شِنزو کی میزبانی گجرات کے شہر احمد آباد میں کر رہے ہیں۔ جاپانی وفد کے لیے یہاں کی کی ایک خاص عمارت ہاؤس آف منگل داس گردھرداس میں خصوصی دعوت کا انتظام کیا گیا ہے۔ 1924 میں بننے والی یہ عمارت دراصل کپڑوں کی تجارت کرنے والے ایک امیر خاندان کا گھر ہوا کرتی تھی، جسے بعد میں ہوٹل بنا دیا گیا۔
جرمنی ائیرپورٹ پر بم کی دھمکی کے بعد جہاز خالی کرا لیا گیا
ینگون: القاعدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار کی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سزا دی جائے گی۔ سائٹ مانیٹرنگ گروپ کے مطابق القاعدہ کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے مظالم پر بیان جاری کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے روہنگیا مسلمان بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔
امریکا میں سمندری طوفان ارما نے تباہی مچا دی
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش کا کہنا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمان 'تباہ کن' انسانی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ انتونیو گوتیرش سکیورٹی فورسز کی جانب سے روہنگیا دیہات پر مبینہ حملے مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور انھوں نے فوجی طاقت کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا۔ میانمار کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں سے لڑ رہی ہے اور عام شہریوں کا نشانہ بنانے کی تردید کرتی ہے۔ گذشتہ ماہ سے شروع ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد تقریب
مزید خبریں

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top