برطانیہ کا بھلکڑ مالی کروڑ پتی بن گیا اور اسے خبر بھی نہ ہوئی


ندن: 

برطانیہ کے ایک مالی مارٹن کرائٹن کے ساتھ اس کی یادداشت نے عجیب مذاق کیا ، دس لاکھ پاؤنڈ جیتنے کے باوجود کرائٹن کو ایک ماہ تک پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ لاٹری جیت چکے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مالی کرائٹن کی یادداشت بے حد کمزور ہے اور اپنے بھلکڑ پن کی وجہ سے وہ دس لاکھ پاؤنڈ سے محروم ہوتے ہوتے رہ گئے کرائٹن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے  کچھ عرصہ قبل ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا لیکن وہ خریدنے کے بعد بھول گئے کہ ان کے پاس لاٹری کا ٹکٹ موجود ہے۔


کرائٹن نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک اخبار میں لاٹری کے گمشدہ ٹکٹ کے بارے میں پڑھا تو انہیں یاد آیا کہ انہوں نے بھی ایک ٹکٹ خریدا تھا، اس کے بعد جب انہوں نے اپنا بٹوہ ٹٹولا تو ٹکٹ رسیدوں اور کارڈوں درمیان پڑا ہوا ملا ،بعد ازاں انہوں نے اس کانمبر اخبار میں چھپنے والے نمبر سے ملایا تو انہیں پتہ چلاکہ وہ دس لاکھ پاؤنڈ کی لاٹری جیت گئے ہیں تاہم انہیں یقین نہیں آیا اور وہ اس کی تصدیق کرنے کے لیے اپنے دوست کے پاس گئے اس نے نمبر چیک کرکے کہا کہ مارٹن تم لکھ پتی بن گئے ہو۔

مارٹن لاٹڑی جیتنے کے بعد خوش ہیں تاہم لاکھوں پاؤنڈ کی لاٹری جیتنے کے بعد بھی ان کا نوکری چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن مارٹن انعامی رقم سے ایک گھر خریدیں گے کیونکہ وہ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں اس کے علاوہ وہ شمالی برطانیہ کی سیر کے لیےبھی جائیں گے۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top