چینی خاتون کی 12 سینٹی میٹر طویل پلکوں نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا


مرد ہو یا خاتون، پلکوں کی اوسط لمبائی 0.8 سینٹی میٹر سے 1.2 سینٹی میٹر تک ہوسکتی ہے لیکن 49 سالہ یوجیانکشیا کی پلکیں 12.4 سینٹی میٹر طویل ہیں جو قریباً 5 انچ کے برابر ہے۔ 2018 کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو دنیا بھر سے 500 افراد نے طویل ترین پلکوں والی اپنی تصاویر بھیجیں لیکن ان میں سے کوئی بھی یو کے قریب بھی نہ پہنچا۔


یوجیانکشیا ایک سابق فنڈ ڈائریکٹر ہیں جو شنگھائی میں رہتی ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر ان کی پلکوں کی لمبائی 28 جون 2016 کو نوٹ کی گئی  تو وہ 12.4 سینٹی میٹر لمبی تھیں اور وہ ان کے ہونٹوں تک جاپہنچتی ہیں۔ لیکن بار بار دیکھنے کے باوجود بھی یقین نہیں آتا کہ دنیا میں کسی کی پلکیں اتنی طویل بھی ہوسکتی ہیں۔

یو کے مطابق ان کی پلکیں اب بھی بڑھ رہی ہیں اور 2013 میں ریٹائرمنٹ کے بعد اب تک ان کی پلکیں بڑھ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں باغبانی کا بہت شوق ہے اور وہ گلاب کی 1600 سے زائد اقسام اگا چکی ہیں اور انہیں ’پھولوں والی پری‘ بھی کہا جاتا ہے۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top