پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ


 پاکستان میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ایڈز کے مریضوں میں خطرناک حد کا تک اضافہ ہوا ہے۔ ملک بھر میں آٹھ ہزار سے زائد کیسز کا انداراج ہوا۔
قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق یکم جنوری 2016 سے 30 جون 2017 تک پنجاب میں 3878، سندھ میں 2521، خیبرپختونخوا میں 881، بلوچستان میں 291 جبکہ اسلام آباد 503 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

 

وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ملک میں ایڈز کے مریضوں کی اصل تعداد ان اعدادوشمار سے زیادہ ہے، لوگ اس مرض کو چھپاتے ہیں۔ عوام میں آگہی کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top