کھانے کے اوقات مقرر کرنا ضروری


واشنگٹن۔۔۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مٹاپے سے بچنے کیلئے کھانے پینے کے اوقات مقرر کرنے چاہئیں۔ دن میں کھاتے وقت خوب چبا کر کھانا کھانا ضروری ہے۔

ماہرین نے انکشاف کیا کہ یوں آپ صرف موسم گرما میں 5کلو وزن کم کرسکتے ہیں۔ آسٹریلیا کی ماہر تغذیہ خاتون نے انکشاف کیا کہ ناشتہ صبح 8بجے سے 9بجے تک کرلینا چاہئے اور پھر ڈنر شام 6سے7بجے تک کرنا چاہئے۔ ناشتہ اور ڈنر دونوں ہی سادہ ہونا چاہئے اس میں نہ تو اسنیک ہونا چاہئے اور نہ ہی جوس پیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اب موسم گرم ہورہا ہے اس لئے دھوپ کی شعاعیں ہماری جلد پر براہ راست پڑتی ہیں یہی وقت ہے کہ ہم اپنا وزن کم کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔

ضروری ہے کہ کھانے کے اوقات مقررکئے جائیں اور ہر وقت کھانے سے اجتناب کیا جائے۔ڈنر جلدی کرنے کے نتیجے میں جسم کو یہ احساس ہوگا کہ پیٹ کچھ خالی خالی ہے۔ جب کھانا ہر وقت پیٹ میں رہتا ہے تو ہمارا جسم زیادہ سے زیادہ چکنائی جمع کرلیتا ہے۔

 

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top