میاں بیوی میں 30ہزار فٹ کی بلندی پر مار پیٹ


۔برٹش ایئرویز کے ایک طیارے میں شوہراور اہلیہ کے درمیان اتنی زبردست لڑائی ہوئی کہ طیارے کے عملے نے انہیں دوردور بٹھا دیا۔ان دونوں کی عمریں 20سے 30سال کے درمیان تھیں

یہ اس قدر چیخ پکار کررہے تھے کہ مسافر بھی پریشان ہوگئے۔ یہ دونوں لاس اینجلس سے لندن آرہے تھے۔ عملے نے پولیس کو کال کردی جو ان کا ہیتھرو ایئرپورٹ پر پہنچنے کا انتظار کرتی رہی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کے چہرے اور گردن پر مار پیٹ کے نتیجے میں زخم آئے تھے۔ یہ لوگ تعطیلات گزارنے کیلئے امریکہ گئے تھے کہ واپسی میں دونوں تو تو میں میں کے بعد لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا۔

ہیتھروپہنچنے کے بعد تمام مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا لیکن انہیں طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تاوقتیکہ پولیس طیارے میں داخل نہیں ہوگئی۔ برطانیہ پہنچنے تک دونوں کا غصہ کافورہوچکا تھا اور دونوں ہی شرمندہ نظر آرہے تھے۔ پولیس نے انہیں خبر دار کرکے گھر جانے کی اجازت دیدی۔ جس وقت جھگڑ ا شروع ہوا طیارہ 30ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرہا تھا۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top