بے گھر لوگ جنگلی کبوتر کھانے لگ


برطانیہ میں بے گھر لوگ اب مختلف شہروں میں اڑنے والے کبوتروں کو پکڑ کرکھانے لگے ہیں۔پولیس ان دعوؤں کی تحقیقات کررہی ہے کہ اس نے کچھ اسٹال والوں کو دیکھا کہ وہ ایگزیٹر شہر میں تھیلے میں 14کبوتر پکڑے ہوئے ہیں

حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر نشے میں دھت لوگ کالے کبوتر کھاتے ہیں ؟۔جانوروں کے تحفظ کے ادارے کی ڈائریکٹر نے سوال کیا کہ  جب ان لوگوں کے پاس نشے کیلئے پیسہ ہے تو وہ کھانا خرید کر کیوں نہیں کھاتے۔ایک تاجر نے کہا کہ یہ کبوتر دانا چگنے کیلئے زمین پر آبیٹھتے ہیں اور وہیں سے ہم انہیں پکڑتے ہیں۔

ہم نے صرف 20منٹ میں 14کبوتر پکڑے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کبوتروں کے ساتھ ظلم ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ بھر میں جنگلی کبوتروں کو 1981ء میں بنائے گئے قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے جبکہ بعض کبوتروں میں انفلونزا اور نمونیہ جیسے جراثیم ہوتے ہیں جن کا کھانا ممنوع ہے۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top