’ہماری ٹیکسی میں سفر کریں اور مفت میں شادی کیلئے رشتے دیکھیں‘ ٹیکسی کمپنی نے پاکستانیوں کو حیران کن پیشکش کردی


 معروف ٹیکسی کمپنی نے پاکستانی نوجوانوں کو انتہائی حیران کن پیشکش کردی اور اب رشتے کروانے کا کام بھی شروع کردیا۔موبائل ایپ ٹیکسی کمپنی ’کریم ‘ نے مناسب رشتہ ڈھونڈنے کیلئے ’حلال‘ طریقہ متعارف کرادیا اور اب دوران سفر آپ کیساتھ رشتے کروانے والی ایک آنٹی بھی ہوسکتی ہے ۔ 
رشتے والی آنٹی کیلئے آپ کیسے گاڑی بک کراسکتے ہیں؟
کریم کی ایپلی کیشن کھولیں اور رشتہ آنٹی کارٹائپ کا انتخاب کریں۔(اگر یہ آپشن دکھائی نہ دے تو دوبارہ ایپ لاگ ان کریں)۔

19اور 20جولائی کو 12سے رات 10بجے کے درمیان بکنگ کرائیں اور چلو کا بٹن دبادیں۔
یہ پیشکش کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کیلئے ہے اور ساتھ ہی ایک تصویر شیئرکی جس پر لکھاتھا کہ ”کیا آپ کو یہ رشتہ منظور ہے؟ رشتہ آنٹی بھی پہنچ گئی“۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top