سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا پی آئی اے کو جرمانہ


سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی پر پی آئی اے کو جرمانہ کر دیا ، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے سعودی ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عازمین کا سامان حج ٹرمینل کے بجائے جدہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اتار دیا۔

سامان نہ ملنے پر عازمین نے حج ٹرمینل پر احتجاج کیا جس کا سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے پر فی فلائٹ ایک لاکھ ریال جبکہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ ریال جرمانہ عائد کر دیا ۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو وارننگ دی ہے کہ آئندہ خلاف ورزی پر جرمانے کے علاوہ کارروائی بھی کی جا سکتی ہے ، سعودی اتھارٹی نے جرمانے کی فوری ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement



loading...
loading...

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top