عرب دنیا

ابوظہبی: سونا خریدنے کےخواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں،اصلی اور خالص سونا خریدنے سے پہلے پوری طرح تسلی کرلیں کیونکہ سونے کی خریدوفروخت کے لیے مشہورابوظہبی جعلی سونے کی دکانوں کا گڑھ بن چکا ہے جہاں سے تاجر دنیا بھر میں جعلی سونا فروخت کررہے ہیں۔
کویت کے وزیر صحت جمال الحربی نے واضح کیا ہے کہ تارکین وطن کی صحت خدمات میں فیس کا اضافہ واپس نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی اس پر عملدرآمد کو ملتوی کیا جائے گا۔وہ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے صحت خدمات فیس میں اضافے میں تخفیف یا عملدرآمد کو ملتوی کرنے کی اپیلوں کا جواب دے رہے تھے۔ کویتی وزارت صحت نے اگست میں تارکین کی صحت خدمات کی فیس میں اضافے کا ا علان کیاتھا۔بعض خدمات کی صحت فیس دس گنا بڑھا دی گئی۔
جدہ: نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے جرنل زمرے میں آنے والے کارکنان کو روزگار دینے کے سلسلے میں ہند، سعودی معاہدے کی منظوری دیدی ۔سعودی کابینہ نے سعودی عربین جنرل انویسٹمینٹ اتھارٹی کو انجینئرنگ اور کنسلٹنسی خدمات فراہم کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو مملکت میں سو فیصد مالکانہ حقوق کے ساتھ سرمایہ کاری کے اجازت نامے جاری کرنے کی ہدایت دیدی۔ کابینہ نے اس حوالے سے دو شرطیں بھی مقرر کی ہیں۔
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے شہریوں پر تشدد کرنے والے شہزادے سعود بن عبدالعزیز کی گرفتاری اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔
پاکستانیوں کے بچوں سے بھی ماہانہ فی کس 100 ر یال وصول کیے جانے لگا، سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں نے اپنا بوریہ بستر سیمٹنا شروع کر دیا۔
سعودی عرب کے شہر جدہ اور ریاض میں فقیر پیسے کمانے کے لیے خود کو خاکروب کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ اخبار عرب نیوز کے مطابق جدہ میں خاکروبوں کو ماہانہ صرف 400 ریال ملتے ہیں اور وہ اپنی آمدن میں اضافے کے لیے راہگیروں سے ملنے والی ٹپس پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ اخبار کے مطابق ان میں سے بیشر غیرقانونی طور پر کام کرنے والے غیر ملکی ہیں جو لوگوں کی دریا دلی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ صحافی ایصام الا غالب کا کہنا ہے کہ خاکروب روزانہ 11 گھنٹے اور ہفتے میں چھ
سعودی عرب میں حکام ایک نوجوان خاتون سے تفتیش کر رہے ہیں جنھوں نے مِنی سکرٹ میں اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ ’خلود‘ نامی یہ خاتون ایک ماڈل ہیں اور انھوں نے تاریخی قلعے اشیقر کے گرد چکر لگاتے ہوئے اپنی چھوٹی سی ویڈیو شائع کی ہے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ اس خاتون کو مسلمانوں نے ملک میں موجود کپڑوں کے سخت قانون کو توڑنے پر گرفتار کیا جائے۔
دبئی - متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ہیلتھ انشورنس نہ کرانے والے دبئی کے شہریوں کوبھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
جدہ - سعودی عرب نے مقامی ملازمتوں کے لیے غیرملکی افراد پرپابندی لگانے پرغور شروع کردیاہے۔بےروزگاری کے خاتمے کے لیے مقامی کمپنیوں کوسعودی شہریوں کوبھرتی کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔سعودی حکومتی ذرائع کے مطابق معاشی اصلاحات کے لیے نئی پالیسی بہت معاون ثابت ہوگی ،سعودی عرب کی نئی معاشی پالیسی سے 2020 تک سعودی شہریوں کی بےروزگاری کی شرح میں 12.1 فی صد سے 9 فی صد کمی ہوگی۔
استنبول، مکہ مکرمہ- اپنی محبوبہ کی خواہش اور شرط کے مطابق خانہ کعبہ کے سامنے منگنی کی انگوٹھی پیش کرکے شادی کی پیشکش کرناترک نیوز کاسٹرنوجوان کو مہنگا پڑگیا، شدید تنقید کے بعد ویڈیو ہٹادی تاہم یہ سلسلہ نہ رکاتو اسے اپنا اکاﺅنٹ ہی بند کرنا پڑگیا۔
واشنگٹن- امریکا میں سعودی عرب کے دو یونیورسٹی طالب علم مردہ پائے گئے۔ محمد مفتی اور امجد بلخیر کی لاشیں ریاست الی نوائے کی یونیورسٹی کیمپس سے ملیں۔عرب ٹی وی کے مطابق چوبیس سال کے مفتی محمد اور اکیس سال کے امجد بلخیر ریاست الی نوائے کے شہر راک فورڈ میں یونیورسٹی کیمپس کے کار گیراج میں مردہ پائے گئے۔پولیس نے دونوں کی لاشیں کار سے نکال لی ہیں
مکہ مکرمہ- مسجد حرام کی پرانی تصاویر اکثر منظرعام پر آتی رہتی ہیں مگران میں بعض ایسی فقید المثال اور نادر تصاویر ہوتی ہیں جو آنے والے زمانوں میں اس مقدس مقام کی تفصیلات بھی اپنے جلو میں سموئے رہیں گی۔ایسی ایک تصویر ان دنوں تیزی کے ساتھ مقبول ہوئی ہے۔ حرم مکی کی یہ تصویر 63 سال پرانی ہے جسے سنہ 1954ءمیں کھینچا گیا تھا۔
کوالالمپور- سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ ملائیشیا کے دوران گذشتہ روز ان کی وزیراعظم نجیب عبدالرزاق کے ہمراہ ایک سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسی ہی ایک اور تصویر کو بھی غیر معمولی عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔اس تصویر میں ملائیشیا کے ایک ممتاز مذہبی مبلغ اور عالم دین کو کوالالمپور آمد پر استقبال کے دوران ان کی پیشانی پر بوسہ دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان کی پیشانی پر عقید
مزید خبریں

ڈیلی نیوز پاکستان

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو ہر اھم خبر بروقت ملے خبر سیاست سے متعلق ہو یا معیشت سے ملکی ہو یا غیر ملکی یا بین الاقوامی معیشت کے عنوان سے ہو یا معاشرت کے کھیل کی خبریں ہوں یا عوامی مسائل کی الجھنیں ہم آپکے سامنے پیش کرتے ہیں ہر ضروری اور غیر معمولی نیوز اپڈیٹس تجزیے تبصرے مکالمے مباحثے بلاگز مضامین مقالات بروقت برموقع برمحل
Top